Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر پر مصر میں ہزاروں قیدی رہا

سرکاری فیصلے پرعمل درآمد کے لیے متعدد کمیٹیاں قائم تھیں(فوٹو سوشل میڈیا)
مصری حکام نے عید الفطر کے موقع پر اتوار کو 5532 قیدی رہا کردیے.
  مصر میں عید الفطر کا تہوار نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بے نظیر حفاظتی اقدامات کے ماحول میں منایا گیا.
سکائی نیوز کے مطابق مصری وزارت داخلہ کے ماتحت محکمہ جیل خانہ جات نے رہائی کے سرکاری فیصلے پرعمل درآمد کے لیے متعدد کمیٹیاں قائم کردیں تھیں جنہیں ایسے قیدیوں کی فہرستیں تیار کرنے اور انہیں رہا کرناتھا.
مصری حکومت ہر سال عید الفطر، عید الاضحی اور 6 اکتوبرکے موقع پر ایسے قیدیوں کو رہا کرتی ہے جو جیلوں میں اچھے چال چلن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور سرکاری معافی کے لیے مقرر پالیسی کے ضوابط پورے کررہے ہوتے ہیں.
مصر نے اس سال دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح عید کا تہوار سخت حفاظتی اقدامات کے ماحول میں منایا ہے.

سرکاری معافی کے لیے مقرر پالیسی کے ضوابط پورے  ہوتے ہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)

مصری حکومت مارچ سےکورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سکول’ یونیورسٹیاں، سپورٹس کلبزِ قہوہ خانے (کافی ہاؤس) بند کیے ہوئے ہے.
بڑے اجتماعات کے مراکز پر بھی پابندی لگائے ہوئے ہے اور پورے ملک میں جزوی کرفیو بھی لگائے ہوئے  ہے.
 

شیئر: