Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 1644 مریضوں کی تصدیق

سعودی عرب میں آج جمعرات کو کورونا کے 1644 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 80185 ہوگئی ہے‘۔
’شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3531 ہے، کل تعداد 54553 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دن 16 مریض ہلاک ہوئے، ہلاک شدگان کی کل تعداد 441 ہوگئی ہے‘۔
نئے  رپورٹ ہونے والے کیسز کے مطابق  ریاض میں 611، جدہ میں 360، مکہ مکرمہ میں 148 اور دمام میں 101 مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل وزارت نے نوٹ جاری کرتے ہوئے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا تھا کہ کسی قسم کی لاپروائی اور غفلت برتنے سے مکمل پرہیز کیا جائے۔ وبائی مرض کے جراثیم ابھی موجود ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق یہ بیان بھی جاری کیا گیا تھا کہ ہم کسی بھی قسم کی لاپروائی کی وجہ سے اپنے پیاروں، والدین یا بچوں کو متاثر ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔
ہم قیمتی جانوں کے تحفظ میں سب سے آگے ہیں۔ ہمیں صحت مند طرز عمل اپنانا ہوگا اور اسے اپنا قومی فریضہ سمجھنا ہوگا۔

شیئر: