Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں کورونا سے اموات ایک لاکھ سے زیادہ

برطانیہ میں کورونا کے متاثرین دو لاکھ 68 ہزار سے زائد ہیں(فوٹو اے ایف پی)
دنیا بھر میں تمام تر احتیاطی اقدامات کے باوجود کورونا وائرس کی شدت میں کمی نہیں آرہی . اس وبا نے اپنا رخ بدلا ہے اب جنوبی امریکہ کے ممالک اس وبا کی لپیٹ میں ہیں.
امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے.اے ایف پی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں انفیکشن اور ہلاکتوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے.
دوسری طرف فرانس کی وزارت صحت نے بدھ کو کورونا کے سو سے کم کیسز کی تصدیق کی ہے. مسلسل سات دن سے فرانس میں کورونا کے کیس 100 سے کم ہورہے ہیں.
برازیل میں پچھلے چوبیس گھنٹے  میں ریکارڈ 1086 اور برطانیہ میں 412 اموات ہوئی ہیں.
امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے مطابق دنیا میں متاثرین کی تعداد 56 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اموات تین لاکھ 54 ہزار سے زیادہ ہیں، لیکن دنیا میں 23 لاکھ 37 ہزار کے قریب افراد کو شفایابی بھی حاصل ہوئی ہے۔
 امریکہ میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 16 لاکھ 91  ہزار342 اور ہلاکتیں ایک لاکھ 271 ہوچکی ہیں. اسی طرح امریکہ میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 84 ہزار سے زائد ہے.
اس کے علاوہ سپین ایک لاکھ 50 ہزار376، اٹلی میں ایک لاکھ 47 ہزار 101، برازیل میں ایک لاکھ 58 ہزار 593 اور جرمنی میں  لاکھ 62 ہزار 820 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
 متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرا بڑا ملک برازیل ہے جہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کرچار لاکھ 11  ہزار 821 ہوگئی ہے.
 تیسرے نمبر پر روس ہے جہاں متاثرین کی تعداد تین لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہے. برطانیہ  متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے جبکہ اموات کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔

روسس نے پیر یکم جون سے پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا ہے. (فوٹو اے ایف پی)

برطانیہ میں کورونا کے متاثرین دو لاکھ 68 ہزار سے زائد ہیں جبکہ 37 ہزار 542  افراد ہلاک ہو چکے ہیں.اٹلی میں مرنے والے 33 ہزار 072، سپین میں 27 ہزار117 اور فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 533 ہوگئی ہے.
سکائی نیوز کےمطابق کورونا وائرس کا پہلا گڑھ چینی شہر ووہان تھا وہاں سے جنوبی کوریا اور تائیوان وائرس کی زد میں آئے پھر یورپ اور امریکہ کو وبا نے اپنی لپیٹ میں لیا. اب جنوبی امریکہ خصوصا برازیل میں کورونا کی لپپیٹ میں ہے.
 برازیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 1039 افراد ہلاک ہوگئے.جنوبی امریکہ میں وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک پیرو ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہزار تک پہنچ گئی ہے.

فرانس میں کورونا کے کیس مسلسل کم ہورہے ہیں.(فوٹو اے ایف پی)

ادھریونانی حکام نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود 24 ممالک کے سیاحوں کو 15 جون سے سیاحت پر آنے کی اجازت دی جائے گی. انہیں یونان پہنچنے پر قرنطینہ میں نہیں رکھا جائے گا.
واشنگٹن کی بلدیہ کے چیئرمین مورل باؤزر نے جمعہ 29 مئی سے واشنگٹن میں کرفیو اٹھانے کا اعلان کیا ہے.
ماسکو کے مئیر نے روسی صدر کے ہمراہ وڈیو کانفرنس میں پیر یکم جون سے پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا ہے. 
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے بدھ کو نئے کورونا وائرس وبا سے متعلق کانفرنس میں متعدد ملکوں کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے.آن لائن کانفرنس آسٹریا کے چانسلر نے بلائی تھی.
 

 

 

شیئر: