Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوٹس سے سمندر کی سیر کے ضوابط

دس میٹروالی بوٹ پر کیپٹن کے علاوہ 2 افراد سوار ہوسکتے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
محکمہ کوسٹ گارڈز نے کرفیو میں وقفے کے دوران سمندر کی سیرکے ضوابط جاری کیے ہیں جن پر عمل درآمد اتوار 8 شوال بمطابق 31 مئی سے ہوگا-
کوسٹ گارڈز نے تاکید کی ہے کہ جو شہری یا غیرملکی کرفیومیں وقفے کے دوران سمندر کی سیر کرنا چاہتے ہیں انہیں مندرجہ ذیل  ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی-

بوٹ کی روانگی سے 10 منٹ قبل پلیٹ فارم پر پہنچ سکتے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

دس میٹر والی پلیزر بوٹ پر بوٹ  کیپٹن کے علاوہ زیادہ سے زیادہ دو افراد سوار ہوسکتے ہیں-
پندرہ برس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کو بوٹس سے سیر کی اجازت نہیں ہوگی-
بوٹ کمانڈر کی ذمہ داری ہے کہ وہ بوٹ پرموجود تمام افراد کو حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر فراہم کرے- کارکنان کو بھی یہ سہولت مہیا کرنا ہوگی-
 انتظامیہ کی یہ  ذمہ داری ہے کہ بوٹ پر موجود تمام افراد کے درمیان سماجی فاصلہ قائم کرائے اور کسی کو دوسرے سے مصافحہ نہ کرنے دے-
سمندر کی سیر پر نکلنے سے قبل بوٹ کے ہر حصے کی صفائی اور اسے سینیٹائز کرنا ہوگا- سفر سے 10 منٹ قبل پلیٹ فارم پر پہنچیں گے- پلیٹ فارم پر صرف وہی لوگ جا سکتے ہیں جنہیں سیر پر جانا ہو-

کشتی کو مکمل طور پر سینیٹائز کیاجانا لازمی ہوگا (فوٹو، سوشل میڈیا)

بوٹ  کیپٹن کسی بھی شخص میں کورونا کی علامتیں دیکھتے ہی کوسٹ گارڈ سینٹر کو مطلع کرے گا۔
 
 

شیئر: