Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو دبئی 2020 ایک برس کے لیے ملتوی

اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا گیا- فوٹو الامارات الیوم
ایکسپو دبئی 2020  ایک برس کے لیے ملتوی کر دی گئی. پروگرام کے مطابق اب یہ نمائش ایکسپو دبئی کے ہی نام سے اکتوبر 2021 میں ہوگی.
التوا کا فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی دشواریوں کی وجہ سے کیا گیا ہے.

ایکسپو کے التوا کا فیصلہ دو تہائی اکثریت سے ہوا- فوٹو الامارات الیوم

الامارات الیوم کے مطابق ایکسپو انٹرنیشنل نمائشوں کے بین الاقوامی ادارے نے جس کا ہیڈ کوارٹر پیرس میں ہے بتایا ہے کہ ایکسپو دبئی کے التوا کا فیصلہ دو تہائی اکثریت سے کیا گیا.
ادارے کے سیکریٹری جنرل دیمتری ایس کیر کینٹیس نے بیان جاری کرکے کہا کہ کورونا وبا کے باعث ایسا کیا گیا اور اسی وجہ سے ایکسپو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
متحدہ عرب امارات نے مارچ تک ملتوی کرنے کی تجویز رکھی تھی- اب یہ نمائش ایکسپو 2020 دبئی کے ہی نام سے اکتوبر 2021 میں ہوگی-
نمائش کی ورکنگ کمیٹی کے رکن بارہ ممالک نے جن کا انتخاب جنرل اسمبلی نے کیا تھا اجلاس کرکے ساری صورتحال کا جائزہ لیا- تمام رکن ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایکسپو کو وائرس کے پیش نظر ملتوی کیا جانا ضروری ہے.
ایکسپو 2020 دبئی پہلی بار مشرق وسطی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے علاقے میں منعقد ہوگی. یہ عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں  192 ممالک کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیاں، تنظیمیں اور اکیڈمیاں شریک ہوں گی.

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: