Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرتی نظارے دیکھنے مہوش حیات درخت پر چڑھ گئیں

مہوش حیات کے مداحوں کو ان کے درخت سے اترنے کی پریشانی بھی لاحق ہوئی۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں اس وقت بھی جزوی لاک ڈاون کی صورتحال ہے۔ اکثر ممالک میں معمولات زندگی کو بحال کرتے ہوئے مقررہ اوقات کے دوران باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
گھروں میں رہنے سے بور ہونے والے افراد اب سوشل میڈیا پر معمولات زندگی نارمل ہونے کے لیے دعائیں کرتے نظر آرہے ہیں۔
بہت سے افراد نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں فطرت کو قریب سے دیکھنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ اداکارہ مہوش حیات بھی انہی میں سے ایک ہیں۔
مہوش حیات نے ٹوئٹر پر تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ درخت پر بیٹھی ہوئی ہیں اور اونچائی سے فطرت کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
ٹوئٹر پر یہ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’اگر ہم قدرتی چیزوں کی اصل پر غور کریں تو ایک سبز درخت سونے اور چاندی سے بنے ہوئے درخت سے کہیں زیادہ شاندار ہے۔

اداکارہ تو درخت پر چڑھ کر فطری نظاروں سے لطف اٹھا رہی ہیں لیکن ان کے مداح کچھ پریشان ہیں۔ ٹوئٹر صارف اسد نے پوچھا ’آپ اتنا اوپر کیسے چڑھ گئی کیا سڑھیوں کا استعمال کیا ہے؟‘

ٹوئٹر صارف عابد نے لکھا ’زبردست اداکاری اور گائیکی کے علاوہ آپ درخت پر چڑھنا بھی جانتی ہیں‘

جہاں کئی صارفین اداکارہ کے درخت پر چڑھنے سے حیران ہوئے وہیں کچھ نے مذاق کا موقع بھی ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ ٹوئٹر صارف نور الحسن نے لکھا کہ ’یہ بات درخت سے نیچے اتر کر بھی کی جاسکتی تھی باجی‘

مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر اپنی منفرد تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کےمداح خوب سراہتے ہیں

شیئر: