Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں داخلے پر ایک ہفتے کے لیے پابندی

  دو جون سے کسی کو ابو ظبی آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی(فوٹو ٹوئٹر)
ابوظبی میں منگل 2 جون سے ایک ہفتے کے لیے شہر میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے .
ریاست ابوظبی کے ابلاغی ادارے نے اتوار کو بتایا ہے کہ یہ پابندی نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے  مقرر ایس او پیز کے تحت لگائی گئی ہے.
الامارات الیوم کے مطابق ریاست ابوظبی میں کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والے بحرانوں، قدرتی آفات اور ایمرجنسی مسائل کی نگراں کمیٹی نے طے کیا ہے کہ  منگل  دو جون سے نہ تو ابوظبی کسی کو آنے جانے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی ریاست کے شہروں ابوظبی، العین اور الظفرہ کے درمیان نقل و حرکت پر بھی پابندی رہے گی.

ملک کے اہم اداروں کے ملازمین پابندی سے مستثنی ہوں گے.(فوٹو سوشل میڈیا)

بیان کے مطابق مذکورہ تینوں شہروں کے اندر نقل و حرکت  رات کے وقت مقرر کرفیو ضوابط کی پابندی کے تحت میسر رہے گی.
آمد ورفت اور نقل وحرکت پر پابندی سب کے لیے ہوگی. اس سے ملک کے اہم اداروں کے ملازمین مستثنی ہوں گے.
علاوہ ازیں لاعلاج امراض میں مبتلا وہ افراد بھی مستثنی ہوں گے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال جانا پڑ رہا ہو. بنیادی ضروریات کا سامان لانے لیجانے والے ٹرانسپورٹ پر بھی آمد ورفت کے حوالے سے پابندی نہیں ہوگی.

شیئر: