پاکستان کی سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ریفرنس میں بدنیتی کے حوالے سے اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔
عدالت نے ایسٹ ریکوری یونٹ، اس میں شکایت کے اندراج اور غیر قانونی طریقے سے مواد حاصل کرنے سمیت حکومت سے چار سوالوں کے جواب طلب کیے ہیں۔
منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی فل بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں
-
’پوری سپریم کورٹ کٹہرے میں ہے‘Node ID: 437131
-
جسٹس فائز: بینچ کی تحلیل کا زبانی حکمنامہ واپسNode ID: 439151
-
جسٹس فائز عیسیٰ کیس: ’میں ان کو اڑا کر رکھ دوں گا‘Node ID: 459826