Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ملازمین

یہ تجربہ کامیاب ہونے کے بعد تمام ملازمین کی واپسی مرحلہ وار ہوگی ( فوٹو: الامارات الیوم)
امارات کے سرکاری اداروں میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کی شرح 50 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ ’اتوار 7 جون سے تمام وزارتوں، محکموں اور فیڈرل اداروں کے دفتر میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کی شرح بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے‘۔
’قبل ازیں فیصلہ ہوا تھا کہ ہر ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی مجموعی تعداد کے مقابلے میں صرف 30 فیصد کو دفتر میں ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی گئی تھی، اس اب شرح کو بڑھا دیا گیا ہے‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’تمام فیڈرل اداروں میں احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جائے، ملازمین کے درمیان فاصلہ رکھا جائے گا اور وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے گا‘۔
’سرکاری دفاتر میں 30 فیصد ملازمین کی واپسی کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد تمام ملازمین کی واپسی مرحلہ وار ہوگی‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’دفاتر میں ڈیوٹی دینے کے فیصلے سے ان لوگوں کو استثنٰی ہے جنہیں پہلے بھی استثنٰی دیا گیا تھا‘۔
’ان میں حاملہ خواتین، معذور افراد، مستقل بیماریوں کا شکار وہ ملازمین جن کا دفاعی نظام کمزور ہے اور وہ جو سانس کے مریض ہیں یا معمر ملازمین ہیں، ان سب کو استثنٰی ہے‘۔
’اسی طرح وہ مرد وخواتین جن کے چھوٹے بچے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں یا وہ افراد جن کے بچے بیمار ہیں انہیں بھی دفتر آنے کی ضرورت نہیں‘۔

شیئر: