Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے کویت میں مزید 6 ہلاکتیں

’مراکش میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7967 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سکائی نیوز)
کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 6 مریض ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 562 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 177 کویتی شہری، 99 انڈین، 84 مصری اور 86 بنگلہ دیشی ہیں جبکہ باقی دیگر ممالک کے تارکین ہیں‘۔
’نئے مریضوں کے اضافے کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29921 ہوگئی ہے‘۔
گزشتہ روز 1473 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
سوڈان :
سوڈان میں کورونا کے باعث مزید 7 مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 189 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
سوڈانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 314 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی کل تعداد 5499 ہے‘۔
’86 افراد شفایاب ہوئے ہیں جن کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 1711 ہوگئی ہے‘۔

سوڈان میں کورونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 314 ہوگئی ہے ( فوٹو: الریاض

مراکش :
مراکشی وزارت صحت نے کورونا کے 45 نئے مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7967 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض ہلاک ہوا ہے، یہ تعداد بڑھ کر 207 ہوگئی ہے جبکہ 294 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔
 

شیئر: