Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’معمر اوربیماروں کا گھروں میں نماز ادا کرنا افضل ہے‘، شیخ المطلق

وبائی مرض سے بچاو کے لیے ضروری ہے کہ ہدایات پرعمل کیاجائے(فوٹو، ٹویٹر)
سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کےلیے احتیاطی تدابیر کے تحت مختلف پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
اس ضمن میں مساجد میں جماعت سے نمازوں کی ادائیگی کو بھی روک دیاگیاتھا جس کی وجہ سے موذن اذان کے بعد ’نماز گھروں میں ادا کریں‘ کہتے تھے۔
گزشتہ ہفتے سے سعودی عرب میں پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے تحت مساجد میں جماعت کی اجازت دی گئی اس حوالے سے نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کی ادائیگی کے لیے سعودی اعلی علما کمیٹی کے رکن شیخ عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ ’ممعر اور بیمار افراد  کے لیے افضل ہے کہ وہ جمعہ اور دیگر نمازیں گھروں میں ہی اداکریں‘۔

موجودہ حالات میں وبائی امراض سے بچنا ضروری ہے(فوٹو، ایس پی اے)

نجی ٹی وی چینل ’روتانا خلیجیہ‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں شیخ المطلق نے مزید کہا ’ان دنوں میں ہم جن حالات سے گزر رہے ہیں اس کےتناظر میں وبائی مرض سے بچانے کے احکامات واضح ہیں ، ہم استثنائی حالات میں ہیں اور یہ وبا انسانوں میں ایک سے دوسرے  میں انتہائی تیزی سے منتقل ہوتی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا ’اس وبا سے انسان کی ہلاکت بھی ہو سکتی ہے اور دوسرے اس سے متاثر بھی ہوسکتے ہیں ا سلیے لازمی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ‘۔
شیخ المطلق نے معمر اور بیمار افراد کےلیے باجماعت نمازوں اور جمعہ نماز کی ادائیگی کےحوالے سے سوال پر کہا ’معمر اور بیمار افراد کےلیے افضل ہے کہ وہ نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کی ادائیگی کے لیے مساجد جانے کے بجائے گھروں میں ہی ادا کریں، معمراور بیمار افراد کے لیے اس میں زیادہ اجر و ثواب ہے ‘۔
علما کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ ’طبی تحقیق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ معمراور بیمار افراد اس مرض کا جلدی شکار ہوتے ہیں اس لیے انہیں چاہئے کہ وہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے گھروں میں رہیں‘۔

صحت مند افراد بھی حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کریں (فوٹو، ایس پی اے)

شیخ المطلق نے 65 برس سے کم اور صحت مند افراد کے لیے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ ’عام لوگ بھی وبائی مرض سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہی مساجد میں جائیں ، نماز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کیاجائے ، اگر کسی کو معمولی بخار ، کھانسی ، نزلہ زکام بھی ہوتووہ بھی مسجد جانے سے گریز کرے اور گھر میں ہی نماز ادا کرے وہ اس کےلیے باعث اجر وثواب ہو گا کیونکہ اس کی وجہ سے دوسرے محفوظ رہیں‘۔

شیئر: