Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بزرگ شہریوں کو لوٹنے والے 3 غیرملکی گرفتار

گرفتار شدگان کا تعلق یمن سے ہے- فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان محمد الغامدی نے بتایا ہے کہ بزرگ شہریوں کو اے ٹی ایم سے نکلتے وقت لوٹنے والے تین مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کا تعلق یمن سے ہے- ان میں سے دو عمر کے تیسرے عشرے اور تیسرا عمر کے چوتھے عشرے میں ہے-  تینوں نے 13 وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے-
پولیس ترجمان  نے  بزرگوں کو جھانسہ دے کر لوٹنے کا طریقہ واردات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یمنی شہری اے ٹی ایم کے قریب چکر لگاتے رہتے تھے- جیسے ہی دیکھتے کہ کوئی بزرگ  رقم نکالنے کے لیے اے ٹی ایم پہنچا ہے وہ اسے مدد کے نام پر گھیر لیتے-
بیان کے مطابق ملزمان بزرگ شہری کو اس کی مطلوبہ رقم نکال کر پیش کردیتے- آخر میں اس کا اے ٹی ایم کارڈ اپنے قبضے میں لے لیتے اور کوئی ناکارہ اے ٹی ایم کارڈ حوالے کر دیتے- بزرگ  کے جانے کے بعد اس کے کارڈ سے جس کا پاس ورڈ وہ معلوم کرچکے ہوتے تھے رقم نکال لیتے تھے-
الغامدی نے بتایا کہ متعدد شکایات موصول ہونے پر مکہ پولیس نے سادہ لباس میں اے ٹی ایم کے اطراف اہلکار تعینات کیے اور ان کی مدد سے واردات کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا-
تینوں ملزمان کو ایف آئی آر درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: