Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کے متاثرین 31 ہزار سے زیادہ

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر20 ہزار282 ہوگئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
کویت میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد  متاثرین کی کل تعداد 31 ہزار131 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ہفتے کو مزید دس اموات کے بعد وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 254 ہو گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 487 نئے کیسز میں 195 کویتی،81 مصری،67 انڈین اور47 بنگلہ دیشی شامل ہیں۔
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار پانچ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر20 ہزار282 ہوگئی ہے۔ کویت میں صحت یاب ہونے والوں کی شرح 53.6 فیصد ہے۔
اس وقت کویت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 595 ہے جس میں سے 180 کی حالت نازک ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ہفتے کو 626 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی کل تعداد 38 ہزار268 ہوگئی۔
اماراتی صحت حکام کے مطابق 52 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔اس وقت ایکٹیو کیسز 16 ہزار 932 ہیں۔

امارات میں ہفتے کو 626 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا سے ایک ہلاکت ہوئی۔مرنے والوں کی تعداد 295 ہوگئی۔ ہفتے کو 765 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایاب ہونے والے 21 ہزار سے زیادہ ہیں۔
بحرین میں ہفتے کو 389 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔
سلطنت عمان میں 930 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس میں 239 عمانی جبکہ 691 غیر ملکی ہیں۔ متاثرین کی کل تعداد تقریباً 16 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید 3 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

شیئر: