Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ملکوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد کیسز

امارات میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد  37642 ہوگئی- فوٹو: خلیج ٹائمز
 خلیجی ممالک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس کے 7001 نئے کیس سامنے آئے ہیں- اس طرح مصدقہ کیسز کی تعداد دو لاکھ 58 ہزار 450 تک پہنچ گئی جن میں سے 1829 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد  1303 ہوچکی ہے جبکہ وائرس سے شفا پانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 201 ہوگئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق جمعے کو امارات میں کورونا کے  624 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے- کل تعداد  37642 ہوگئی۔ اب تک  20337 صحت یاب ہوئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد  274 ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر مختلف ممالک کے شہری گرفتار کیے گئے- فوٹو خلیج ٹائمز

امارات میں قدرتی آفات اور ہنگامی امور کے ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف ممالک کے شہری حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے نجی اداروں کے بعض کارکنان نے پابندی کے باوجود دفاتر میں جاکر ڈیوٹی دی۔ کئی کرفیو کے دوران گھروں سے باہر گھومتے ہوئے پکڑے گئے۔
بعض نے ہاؤس آئسولیشن کی پابندی نہیں کی۔ کئی زرعی فارموں اور پبلک مقامات پر اجمتاعات کرتے ہوئے پائے گئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

مصر میں جمعہ کی نماز میں لوگوں کی محدود شرکت رہی- فوٹو: سوشل میڈیا

سکائی نیوز کے مطابق کویتی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو 723 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی- کل تعداد  30644 ہوگئی جبکہ 8 اموات ہوئی ہیں جس سے مرنے والوں کی کل تعداد  244 تک پہنچ گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قطر کی وزارت صحت نے بتایا کہ 1754 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے چار اموات ہوئی ہے مرنے والوں کی کل تعداد  49 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی کل تعداد  24511 ہوچکی ہے- 1467 صحت یاب ہوئے ہیں۔
عراق میں پہلی بار ایک دن میں ایک ہزار سے زیادہ نئے کورونا کے مریض ریکارڈ پر آئے۔ عراقی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ  1006 نئے مریض رپورٹ ہوئے- کل تعداد  9846 ہوگئی- ان میں  285 وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
 مراکش میں کورونا کے نئے  70 مریض رپورٹ ہوئے جس سے کل تعداد  8030 ہوگئی۔ شفا پانے والوں کی تعداد 20 ہوگئی جس کے بعد کل  تعداد  7215 ہوگئی۔ اموات 208 اب تک ہوئی ہیں۔

اردن میں کورونا کے 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں- فوٹو: سوشل میڈیا

اردن میں کورونا وائرس کے 19 مریض رپورٹ ہونے کے بعد کل تعداد  784 ہوگئی۔ متاثرین میں دس غیرملکی بھی شامل ہیں۔
اردن میں  ڈھائی ماہ بعد مساجد میں  جمعےکی نماز ادا کی گئی- اس موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے تمام تدابیر اختیار کی گئیں-
مصر میں جمعے کی نمازمیں محدود شرکت رہی- صرف جامع مسجد کے امام اور کارکن نماز میں شریک ہوئے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجزائر میں کورونا کے 104 نئے مریض ریکارڈ پر آئے جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران  9 اموات ہوئیں-
لبنان میں کورونا کے 6 نئے مریض رپورٹ ہوئے- ان میں سے تین باہر سے آنے والے لبنانی اور تین متاثرین سے ملنے والے غیرملکی ہیں- متاثرین کی کل تعداد 1312 ہوگئی- وائرس سے مرنے والوں کی تعداد  28 پر رکی ہوئی ہے-  شفا پانے والوں کی کل تعداد  678  ہے-
فلسطین میں  106 نئے کیسز ریکارڈ پر آنے کے بعد کل تعداد  643 ہوگـئی ہے- 523 صحت یاب ہوچکے ہیں-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: