Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عروسی ملبوسات میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش

ملزمان نے فرضی شناختی کارڈ استعمال کیے تھے۔(فوٹو ٹوئٹر)
لبنان میں اینٹی نارکوٹکس سیل نے شمالی افریقہ کے ممالک کو سمگل کی جانے والی 2.2 کلو گرام ہیروئن کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
العربیہ نیوز نے لبنانی فورسز کے حوالے سے کہا ہے کہ محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد کارگو سروس کے ذریعے افریقی ممالک کو بڑی مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اطلاع دینے والے نے مزید بتایا تھا کہ سمگلرعروسی ملبوسات اور کچن کے سامان کی آڑ میں کارروائی کریں گے۔

شپمنٹ میں چھپائی گئی ہیروئن کی مقدار 2.2 کلو گرام تھی۔ (فوٹو ٹوئٹر)

اطلاع ملنے پر نارکوٹک کنٹرول اتھارٹی کے اہلکاروں نے مخصوص کارگو کمپنی کے ذریعے بھیجے جانے والی شپمنٹ کی تلاشی لی تو اس میں سے بڑی تعداد میں عروسی ملبوسات سمیت کچن میں استعمال ہونےوالے کٹلری سیٹس بھی موجود تھے۔
محکمہ کے اہلکاروں نے شپمنٹ میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کر لی ہے جس کی مقدار 2.2 کلو گرام تھی۔
ابتدائی تفتیش پر معلوم ہوا کہ ملزمان نے فرضی شناختی کارڈ استعمال کیے تھے۔ علاوہ ازیں جو موبائل نمبر انہوں نے اس کام کے لیے مخصوص کیے تھے انہیں بھی شپمنٹ کے فوری بعد تلف کردیا گیا جس سے ان کی تلاش مشکل ہو گئی۔
لبنانی فورسز کا کہنا تھا کہ کارروائی میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو لبنان کا رہنا والا ہے۔ اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا جاسکے۔

شیئر: