Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک میں کورونا کے متاثرین 3 لاکھ سے زیادہ

متحدہ عرب امارات میں وائرس سے 286 ہلاک ہوچکے ہیں- فوٹو گلف نیوز
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے  دوران خلیجی ممالک میں نئے کورونا وائرس کے 7831 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کووڈ 19 سے متاثرین کی کل تعداد 3لاکھ تین ہزار 131 ہوگئی- وائرس سے  198831 صحت یاب اور 1614 ہلاک ہوگئے-  متاثرین میں سے 2259 کی  حالت نازک ہے-

امارات میں متاثرین کی کل تعداد 40986 ہوگئی- فوٹو گلف نیوز

الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو 479 نئے کیس رپورٹ ہوئے- متاثرین کی کل تعداد 40986 ہوگئی-  وائرس سے  25234 صحت یاب ہوگئے ان میں 1217 نئے شفا یاب شامل ہیں- جبکہ  286 ہلاک ہوچکے ہیں- ایک کی حالت نازک چل رہی ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عراق میں 1261 نئے کیس رپورٹ ہوئے-  31  ہلاک ہوگئے- ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد  457 ہوچکی ہے- عراق میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد  16675 ہے- جمعرات کو  354 وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں- شفایاب کی کل تعداد  6568 ہوگئی ہے-
مراکش کی وزارت صحت نے جمعرات کو 29 نئے کیسز کا اعلان کیا ہے- یہاں متاثرین کی کل تعداد  8537 ہوگئی- وائرس سے  211 مر چکے ہیں- 18 شفا یاب ہوئے ہیں- صحت پانے والوں کی کل تعداد 7583 ہوگئی-
اردنی وزارت صحت نے 27 نئے کیسز کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے یہاں متاثرین کی کل تعداد  890 ہوچکی ہے- 8 شفا یاب ہوئے ہیں جس سے صحت پانے والوں کی کل تعداد  842 ہوچکی ہے-
لبنان نے جمعرات کو 11 نئے کیسز کا اعلان کرکے بتایا کہ کل تعداد 1402 ہوگئی- وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد  31 ہے جبکہ  843 صحت یاب ہوچکے ہیں-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: