Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت اور امارات میں کورونا کے نئے کیسز

سلطنت عمان نے جمعے کو ایک ہزار 117 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
 کویت میں جمعے کو 520  نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ متاثرین کی کل تعداد 25 ہزار 952 ہوگئی ہے۔
 سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ  نئے مریضوں میں 520 کویتی ، 86 انڈین ،53 بنگلہ دیشی ، 39 مصری اور دیگر ملکوں کے لوگ شامل ہیں۔
 پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کویڈ 19 سے 172 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔  وزارت صحت سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا کہ اب تک 25 ہزار 48 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
کویت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار 619 ہے جس میں 172 کی حالت نازک ہے۔ جمعے کو مزید چھ اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ  پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران دوران 985  ٹیسٹ کیے گئے ۔ اب تک  تک تین لاکھ  تیس ہزار 129  کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 
 متحدہ عرب امارات میں جمعے کو 513 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 41 ہزار 499 ہوگئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متاثرین میں اماراتی باشندوں سمیت مختلف ممالک کے باشندے شامل ہیں۔ تمام کی حالت مستحکم ہے۔
بیان کے مطابق جمعے کو کورونا سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد کل اموات 287 ہوگئی ہیں۔ کورونا سے 712 افراد مکمل صحت یا ب ہوئے۔ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 946 تک پہنچ گئی ہے۔

یو اے ای میں کورونا ٹیسٹنگ کا دائرہ بڑھایا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

بیان میں مزید کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ یو اے ای میں کورونا ٹیسٹنگ کا دائرہ بڑھایا گیا ہے۔
ادھرسلطنت عمان نے جمعے کو ایک ہزار 117 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 21 ہزار 71 ہوگئی۔
عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اونا نے وزارت صحت کے حوالے سےبتایا کہ نئے مریضوں میں 470 عمانی جبکہ 667  مقیم غیر ملکی ہیں۔
بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔ اب تک 7 ہزار 499 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 

شیئر: