Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن: پولیس افسر کی یادگار پر پیشاب کرنے والا شخص گرفتار

پولیس افسر کی یادگار پر پیشاب کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
برطانوی پولیس نے سنٹرل لندن میں ایک شخص کو اس شبے میں گرفتار کیا ہے کہ وہ 2017 کے دہشت گرد حملوں میں مارے جانے والے ایک پولیس افسر کی یادگار پر پیشاب کر رہا تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو میڑوپولیٹن پولیس نے 28 سالہ نوجوان کے خلاف تحقیق سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ایک تصویر کو دیکھ کر شروع کی جو کیتھ پالمر کی یادگار پر پیشاب کر رہا تھا۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ سنیچر کو پیش آیا جب پولیس نے ایک سو کے قریب مظاہرین کو گرفتار کیا۔ سنٹرل لندن میں ہونے والے اس مظاہرے میں ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی جنہیں انتہائی دائیں بازو کی سوچ رکھنے والے گروپس کی حمایت حاصل تھی۔
ٹی وی پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین پولیس پر بوتلیں اور دھوئیں کے بم پھینک رہے تھے اور ساتھ ہی ساتھ امریکی سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ بھی جھگڑ رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جارج فلوئیڈ کی موت کے خلاف کیے جانے والے احتجاج کے دوران مجسموں کی حفاظت کر رہے تھے تاکہ ان کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔
پیشاب کرنے والے شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد اس اقدام کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے اور کنزرویٹیو رکن پارلیمنٹ توبیاس ایل ووڈ نے ٹوئٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ ’اس آدمی کو شرم آنی چاہیے۔‘

کنزرویٹیو رکن پارلیمنٹ توبیاس ایل ووڈ نے کہا ہے کہ پیشاب کرنے والے کو آدمی کو شرم آنی چاہیے (فوٹو: اے پی)

میٹروپولیٹن پولیس کے کمانڈر بیس جاویڈ، جنہوں نے اس تصویر کو ’قابل نفرت‘ قرار دیا تھا، نے اس بات کا تہیہ کیا ہے کہ پولیس اس حوالے سے تمام شواہد اکٹھے کرے گی اور مناسب ایکشن لیا جائے گا۔
’مجھے پالمر کے خاندان، دوستوں اور رفقائے کار کا احساس ہے۔‘

شیئر: