Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے ایک دن میں 111 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید111  افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
نئی ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار 839 ہوگئی ہے۔
منگل کی صبح جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں چار ہزار 443 کیسز سامنے آئے ہیں۔  اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 574 ہوگئی ہے۔

 

پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں سے اب تک  56 ہزار 930 صحت یاب ہوئے ہیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہوا ہے۔ اس وقت پنجاب میں اس وبا سے اب تک 55 ہزار 878 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ  میں متاثرین کی تعداد 55 ہزار 581، خیبر پختونخوا میں 18 ہزار 472 اور بلوچستان میں آٹھ ہزار 857 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹھ ہزار 857، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 143 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مریضوں کی تعداد 663   ہے۔
ب تک کل 9 لاکھ 22 ہزار 665 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 25 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی ہے جن کی تعداد ایک ہزار 81 ہے۔ سندھ میں وائرس کے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 853، خیبر پختونخوا میں 707، بلوچستان میں  85، اسلام آباد میں 83، گلگت بلتستان میں 17 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 13 ہے۔

شیئر: