Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظہبی: ماسک، دستانے پھینکنے پر جرمانہ

یو اے ای میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہلاکت ہوئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
ابو ظہبی میں حکام کے مطابق ماسک اور دستانے پھینکنے والوں کو چھ ٹریفک پوائنٹس اور 272 امریکی ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ڈبلیو اے ایم‘ نے ابو ظہبی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کچرا ماحول کے لیے نقصان دہ ہے اور اس سے کمیونٹی بھی متاثر ہوتی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 44 ہزار نئے ٹیسٹس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 540 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اور اس طرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 38 ہزار 808 ہو گئی ہے۔
نیوز ایجنسی نے وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے اور مرنے والوں کی کُل تعداد 270 ہو گئی ہے۔
ایک دن میں 745 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور اس طرح متحدہ عرب امارات میں شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

شیئر: