Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمیسی لوٹنے والے مسلح ڈاکو گرفتار

ملزمان نے فارمیسی ملازمین سے 13 ہزار ریال لوٹ لیے تھے (فوٹو، سوشل میڈیا)
ریاض پولیس نے فارمیسی میں مسلح ڈکیتی کرنے کے الزام میں 2 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے چاقو دکھا کر فارمیسی ملازمین سے 13 ہزار ریال لوٹ لیے تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کرنل شاکر التویجری کے حوالے سے کہا ہے کہ ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے فارمیسی کے ملازمین کو اسلحہ دکھا کران سے 13 ہزار ریال چھین لیے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوروی طور پر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ جس فارمیسی میں ڈکیتی ہوئی تھی اس کے اطراف کے تمام علاقے کی پولیس کو مطلع کردیا گیا کہ مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے۔
کرنل التویجری کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم جلد ہی ملزمان تک پہنچ گئی جو ایک مسروقہ گاڑی میں فرارہونے کی کوشش کرہے تھے۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی ار درج کرکے ان کا کیس ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں ملزمان سے مزید تحقیقات کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: