Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حالات معمول پر لانے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری

تجارتی مراکز، ٹرالیوں اور باسکٹس کو سینیٹائز کریں۔(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی  وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے سعودی عرب میں حالات معمول پر لانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی پابندی کی پھر تاکید کی ہے۔
یاد رہے کہ  وزارت داخلہ نے اعلان کررکھا ہے کہ اتوار 21 جون  29 شوال سے مملکت بھر میں حالات معمول پر آجائیں گے۔

 

 وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حفاظتی ماسک کا استعمال، ہاتھوں کو پابندی سے صابن سے دھوتے رہنا، منہ اور ناک کو اچھی طرح سے ڈھکنا، انہیں نہ چھونا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔
ریستورانوں، بازاروں، پبلک مقامات، دفاتر اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا  کہ اگر آپ کے جسم کا درجہ حرارت  38 ٖ ڈگری سے زیادہ ہو تو ایسی صورت میں دفاتر، پبلک مقامات اور ریستوران وغیرہ جانے سے پرہیز کریں۔

حفاظتی ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔(فوٹو: سبق)

سرکاری یا نجی اداروں میں داخل ہونے سے قبل اپنا درجہ حرارت چیک کرانے  سے انکار نہ کریں۔ گھروں سے نکلتے وقت سینیٹائزز استعمال کریں۔
تجارتی مراکز، ٹرالیوں اور باسکٹس کو سینیٹائز کریں۔ بچوں کے  پلے لینڈ بند رکھیں۔
فیملی اور غیر خاندانی تقریبات میں حد سے زیادہ تعداد میں شرکت نہ کریں۔ تقریبات گھروں کے اندر ہوں یا گیسٹ ہاؤسز یا زرعی فارموں میں ہوں کہیں بھی مقررہ تعداد سے زیادہ جمع نہ ہوں

ریستورانوں اور مارکیٹوں میں احتیاطی تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی۔( فوٹو: ٹوئٹر)

ترجمان نے مزید کہا کہ تعزیتی تقریبات اور شادی بیاہ کی تقریبات میں 50 سے زیادہ افراد کا اجتماع منع ہے۔
نجی ادارے اپنے کارکنان اور گاہکوں سے حفاظتی ماسک اور سینیٹائزنگ کی پابندی کرائیں خلاف ورزی پر دس ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ حفاظتی ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے اور درجہ حرارت چیک کرانے سے منع کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔

شیئر: