Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسل پرستی، پولیس تشدد کے خلاف قرارداد منافقت ہے: امریکہ

امریکہ وزیر خارجہ نے کہا کہ کونسل کو چین اور کیوبا جیسے ممالک میں نسلی امتیاز پر توجہ دینی چاہیے (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں منظور کی جانے والی قرارداد کے بارے میں وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ یہ ’منافقت کے مترادف  ہے۔‘
اے ایف پی کے مطابق مائیک پومپیو نے امریکہ میں نسل پرستی سے متعلق جاری بحث کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کہ ’یہ صحت مند جمہوریت کی نشانی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ کونسل کو چین اور کیوبا جیسے ممبر ممالک میں منظم امتیاز پر توجہ دینی چاہیے۔
امریکی وزیرخارجہ نے امریکہ میں پولیس کے نظام اور نسل پرستی سے متعلق کونسل میں قرارداد پر ووٹنگ کے فیصلے کو ’پستی کی نئی سطح قرار دیا۔‘
جمعے کو منظور کی جانے والی قرارداد میں امریکہ سے متعلق نسل پرستی اور پولیس تشدد کے ذکر کو ہٹایا گیا جس کی مذمت انسانی حقوق کے اداروں نے کی۔
ان اداروں نے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں پر قرارداد کے متن میں نظرثانی کے حوالے سے الزام لگایا۔

جارج فلوئیڈ کے قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر امریکہ میں مظاہرے ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)

انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے اس الزام پر جینوا میں امریکی حکام نے  تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔
منیسوٹا کے شہر منی ایپلس میں پولیس کے ہاتھوں  سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں نسل پرستی، امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے ہوئے۔
جارج فلوئیڈ کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکار نے انہیں زمین پر لیٹا کر ان کی گردن پر گھٹنا رکھا  تھا جس کی وجہ سے ان کی ہلاکت واقع ہوئی تھی۔
اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکہ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے۔

شیئر: