Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین کی کھیلوں میں شرکت، 149 فیصد اضافہ

وزیر کھیل کے مطابق کھیلوں کا ویژن 2030 کے حصول میں اہم حصہ ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے سپورٹس منسٹر کے مطابق سعودی خواتین کا کھیلوں میں حصہ بڑھ کر 149 فیصد تک ہو چکا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ بات  سپورٹس منسٹر پرنس عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے دارالحکومت ریاض میں لندن سکول ایلومنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی ایک ورچوئل تقریب میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کا ویژن 2030 کے حصول میں اہم حصہ ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ چند برسوں میں کھیلوں کے شعبے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 

خواتین کی فٹ بال لیگ کے علاوہ مختلف کھیلوں میں علاقائی چیمپئین شپس میں خواتین کی 22 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔
کھیلوں کے وزیر نے کہا کہ ’ہم سعودی عرب کے تمام شہروں میں بچوں کی کھیل میں حوصلہ افزائی اور ان کی مضبوط بنیاد بنانے کے لیے اکیڈمیز بنا رہے ہیں۔‘
’اس کے بعد ان کی صلاحیتوں کو جانچنے کا عمل شروع ہوتا ہے۔‘
 وزیر نے سعودی عرب کی جانب سے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس منعقد کروانے پر بھی بات کی اور کھیلوں کی  ترقی میں نجی شعبے کی اہمیت کو بھی دہرایا۔

شیئر: