Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باربر شاپس، بیوٹی پارلرز اتوار سے کھلیں گے

پابندی 3 ماہ جاری رہنے کے بعد ہٹائی جا رہی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
  سعودی وزارت امور بلدیات نے اتوار 21 جون سے باربرشاپس اور بیوٹی پالرز پرعائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری مختصر بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی ختم کیے جانے کے بعد احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔
سبق کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان کے حوالے سے وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد تمام شعبوں میں کام حسب معمول شروع ہوں گے۔
واضح رہے کورونا وائرس کے حوالے سے باربرشاپس پر سب سے پہلے پابندی عائد کی گئی تھی جو تقریبا تین ماہ جاری رہنے کے بعد کھولی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ باربر شاپس مالکان نے کہا تھا کہ ہمیں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنا کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔
باربر شاپس کے مالکان نے کام بحال کرنے کے لیے متعدد حفاظتی تجاویز بھی پیش کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باربر شاپس میں گاہکوں کے انتظار پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ گاہکوں کو بکنگ کا پابند بنایا جاسکتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی ختم کیے جانے کے بعد احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔(فوٹو: ٹوئٹر)

حجاموں کو حفاظتی ماسک اور دستانے کا پابند،  ہر گاہک کے بعد ماسک اور دستانے تبدیل کرنے اور شاپس میں صاف ہوا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اہتمام کی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

شیئر: