Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں: عرب لیگ

سعودی وزیر خارجہ نے بھی غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی(فوٹو ٹوئٹر)
 عرب لیگ نے لیبیا کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے وہاں جاری مداخلت بند کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب لیگ کے وزرائےخارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی جو وڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس کی صدارت عمانی وزیر امور خارجہ یوسف بن علوی بن عبداللہ نے کی جبکہ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کے علاوہ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ یا ان کی نمائندگی کرنے والے بھی اجلاس میں شریک تھے۔
وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا مطالبہ مصر کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں لیبیا کی تازہ صورتحال اور النھضہ بند کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں لیبیا کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ ’لیبیا کے مسئلے کا سیاسی حل ہی دیرپا اور جامع ہو گا جس کے ذریعے ان تمام مسائل کا علاج ممکن ہو سکتا ہے جس سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے کے مطابق اور اس کی سرپرستی میں ملک کے معاشی اور سیاسی مسائل کا حل عرب لیگ کی سفارشات کے تحت ممکن ہو جو تمام فریقوں کےلیے قابل قبول بھی ہو۔‘
ابو الغیط نے مزید کہا کہ ’عرب لیگ ہمیشہ سے لیبیا کی قومی سلامتی، خودمختاری، آزادی اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کےلیے پرعزم رہی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’لیبیا کے اندر اور باہر سے ایسی مداخلت کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا جو ملک کی سالمیت کےلیے خطرہ ہو۔‘

شیئر: