Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے متاثر غریب طبقات کی مدد کریں گے : عرب وزرا

اجلاس اردن کی درخواست پربلایا گیا۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
عرب ممالک کے سماجی امور کے  وزرا نے اتوار کو کورونا کی وبا کے سماجی و انسانی مسائل سے نمٹنے کے لیے آن لائن ہنگامی اجلاس منعقد کیا ہے۔ یہ اجلاس اردن کی درخواست پر پلایا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب لیگ میں سماجی امور کے ادارے کی سربراہ اور معاون سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ھیفا ابوغزالہ نے بتایا کہ ’ سماجی امور کے عرب وزرا نے وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں اپنے ملکوں کے تجربات پیش کیے جبکہ مالی اور تکنیکی امور کی وجہ سے پیش آنے والی دشواریوں سے بھی آگاہ کیا‘۔
سماجی امور کے عرب وزرا نے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کورونا وبا کے ماحول میں انتہائی غریب طبقوں کی مدد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ معذوروں، بوڑھوں، بچوں کی مدد کا فیصلہ کیا گیا۔
 اعلامیے کے مطابق ’طے کیا گیا کہ عرب شہریوں کو سماجی وانسانی مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لیے جملہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘۔
 عرب وزارا کا کہنا تھا کہ غ عرب ممالک میں سماجی امور کی وزارتیں اقوام متحدہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ وسیع البنیاد شراکت کے دائرے میں تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہنگامی بنیادوں پر شروع کریں گی‘۔

شیئر: