Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیت لحم کو مزید 48 گھنٹوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

’صرف شہری علاقوں میں ہی نہیں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی کورونا کے مریض ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
فلسطینی حکام نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بیت لحم کو 48 گھنٹوں کے لیے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بیت لحم کے کمشنر کامل حمید نے کہا ہے کہ ’شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث شہر کو دوبارہ بند کرنا پڑا تاکہ وبازدہ علاقے سے نمونے لیے جاسکیں اور طبی ٹیم کے کام میں آسان ہو‘۔
’علاقہ دو ماہ تک بند رہا جس کے باعث اپریل میں مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہوگئی تھی، بعد ازاں نرمی کا فیصلہ کیا تھا‘۔
’تاہم جون میں پھر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ آج پیر کو کورونا کے 27 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 120 مریض پہلے سے ہی زیر علاج ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بیت لحم وبا زدہ علاقہ بنتا جارہا ہے جہاں صرف شہری علاقوں میں ہی نہیں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی کورونا کے مریض ہیں‘۔
 

شیئر: