Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویسٹ انڈین ٹیم کے لیے ایک اہم لمحہ‘

جسن ہولڈر کا کہنا ہے وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں لوگو استعمال کریں گے (فوٹو: فیس بک)
ویست انڈیز کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ’بلیک لائیوز میٹر‘ کا لوگو اپنی شرٹس پر استعمال کرے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے اس اقدام کا مقصد امریکہ میں سیاہ فام شخص جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی عالمی مہم کی حمایت کرنا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آٹھ جولائی سے ہیمپشائر میں شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران مہمان ٹیم انگلش پریمیئر لیگ فٹبالرز کے نقش قدم پر چلے گی۔
اس لوگو میں لفظ ’بلیک‘ میں اے کی جگہ مٹھی دکھائی گئی ہے اور اسے واٹ فوڑد فٹ بال کلب کے کھلاڑی ٹروئے ڈینیز کی پارٹنر علیشا حسنہ نے ڈیزائن کیا ہے۔    
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ ٹیم کی توجہ جیتنے پر مرکوز ہوگی تاہم اس سے بھی بڑے مسائل موجود ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’یہ کھیلوں کی تاریخ کرکٹ کے کھیل اور ویسٹ انڈین ٹیم کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔‘
’ہم انگلینڈ میں وزڈن ٹرافی کی جیت برقرار رکھنے آئے ہیں تاہم دنیا میں ہونے والے واقعات اور انصاف اور مساوات کے لیے جنگ سے آگاہ ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ’ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس مہم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور آگاہی پیدا کرنے میں مدد دیں۔‘
’مرد اور خواتین کھلاڑی لوگوں کی رائے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں اور تبدیلی کے لیے طاقت بن سکتے ہیں۔‘

جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مہم کی حمایت کریں (فوٹو: اے ایف پی)

انہوں نے کہا کہ ’مساوات اور انصاف سب کے لیے ہونا چاہیے اور جب تک ہم لوگوں کے لیے اسے حاصل نہیں کر لیتے، ہم رکیں گے نہیں۔‘
فٹ بالر ڈینے کا کہنا ہے کہ وہ اور حسنہ ویسٹ انڈین ٹیم کے اس فیصلے پر بہت خوش ہیں۔
’مجھے اور علیشا حسنہ کو کھیلوں کی دنیا کی اس مہم کا حصہ بننے پر فخر ہے، اور ویسٹ انڈین ٹیم کا 'بلیک لائیوز میٹر' مہم کی حمایت کا فیصلہ بہت زبردست ہے۔‘  

شیئر: