Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکڑی کے گودام میں آگ پر قابو پا لیا گیا

کویت میں لکڑیوں کے ایک کھلے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
کویتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آج منگل کو صبح 7 بجکر 35 منٹ پر عبد اللہ بندر گاہ کے مغرب میں واقع ایک ملین مربع میٹر کے رقبے پر محیط کھلے میدان میں جسے گودام کے طور پراستعمال کیا جارہا تھا میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔‘
’آگ پر قابو پانے کے لیے شہری دفاع کی 8 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، کویتی مسلح افواج کے تحت آگ بجھانے والی ٹیموں کے علاوہ نیشنل گارڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے تعاون کیا۔‘
’کھلے میدان میں ہوا کے باعث آتشزدگی پر قابو پانا مشکل ہو رہا تھا تاہم ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی۔‘
’آتشزدگی کی وجہ سے 8 ہزار مربع میٹر کا رقبہ متاثر ہوا ہے تاہم اس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد آتشزدگی کے اسباب معلوم کرنے کے لیے جائے وقوعہ متعلقہ محکمے کے حوالے کر دی گئی ہے۔‘

شیئر: