Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا، صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ

کویت میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 45524 ہے (فوٹو: العربیہ نیٹ)
خلیجی ممالک میں  نئے کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی۔ بحرین نے وائرس سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق بحرینی کابینہ نے ہفت روزہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ جولائی سے 3 ماہ تک تمام شہریوں کے مکانات کے بجلی و پانی کے بل حکومت ہی ادا کرے گی-
بحرینی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 736 متاثرین صحت یاب ہوگئے ہیں- 24 گھنٹے کے دوران 7274 افراد کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا- 438 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صحت یاب افراد کی کل تعداد 20517 تک پہنچ گئی ہے-

عمان میں وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 169 ہے (فوٹو: خلیج ٹائمز)

بحرینی وزارت صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا کے 74 کیسز ایکٹیو ہیں۔ ان میں سے 41 انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں جبکہ 5064 کی حالت خطرے سے باہر ہے-
سعودی عرب میں متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ  86 ہزار  436 تک پہنچ گئی ہے- ان میں سے 57719 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 2285 کی حالت نازک ہے-
ترجمان نے کہا ہے کہ وائرس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 118 ہوگئی-  ملک میں وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 1599 ریکارڈ کی گئی ہے-
کویت کا کہنا ہے کہ اس کے یہاں کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 36313 ہوگئی ہے-  متاثرین کی کل تعداد 45524 اور مرنے والوں کی کل تعداد 350 ہے-
سلطنت عمان میں متاثرین کی کل تعداد 39060 ہوگئی اور شفا یاب افراد کی کل تعداد  22422 ہوچکی ہے- عمان میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 169 ہے-
قطر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس کے یہاں متاثرین کی یومیہ تعداد مئی کے مقابلے میں زیادہ ہوئی ہے، تاہم متاثرین کی مجموعی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے- قطر میں وائرس سے 80170 افراد شفایاب ہوچکے ہیں-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: