Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفحا کمشنری میں پہلی پرواز، ’واٹر گن‘ سے سلامی

مقررہ قواعد کی سختی سے پابندی کی گئی۔(فوٹو سبق)
کورونا وائرس کی وجہ سے مملکت میں عائد پابندیاں مرحلہ وار ختم کی جارہی ہیں۔ شہروں کے درمیان فضائی سفر پر بھی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے مقررہ ایس او پیز کے تحت اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں السعودیہ  ایئر لائن کی پہلی پرواز جمعرات کی شب ’رفحا ‘ کمشنری پہنچی جہاں ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی جانب سے طیارے کو ’واٹرگن ‘ سے سلامی دی گئی۔

تمام مسافروں کو ریاض ایئرپورٹ پر بھی طبی معائنہ سے گزارا گیا(فوٹو سبق)

مقامی ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت اندرون ملک پروازیں تقریبا 3 ماہ کی بندش کے بعد مرحلہ وار شروع کردی گئی ہیں۔
رفحا کمشنری کےلیے پروازیں بحال ہونے پر ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے عملے نے مسافروں کا استقبال کیا۔

اندرون ملک پروازیں 3 ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ شروع کی گئی ہیں(فوٹو سبق)

اس ضمن میں ہوائی اڈے پر وزارت صحت کے مقررہ ضوابط کے مطابق ہر مسافر کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیا گیا بعدازاں انہیں لاونج سے باہر نکالا گیا۔
سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ریاض سے رفحا کمشنری آنے والی پہلی پرواز کے ذریعے 62 مسافر پہنچے۔ ایئر پورٹ کے استقبالیہ لاونج میں موجود وزارت صحت کے اسپیشل یونٹ نے تمام مسافروں کا طبی معائنہ کیا۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں ریاض ایئرپورٹ پر بھی طبی معائنہ سے گزارا گیا تھا تاہم سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ہر شخص کی جانب سے مقررہ قواعد کی سختی سے پابندی کی گئی۔
 

شیئر: