Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احد رضا میر کس کی نقل اتار سکتے ہیں؟

احد رضا میر اداکاری کے بعد نقل اتارنے میں بھی ماہر نکلے۔ (تصویر: فیس بک)
نقل اتارنا یا کسی کا لہجہ اپنا کر ان کے انداز میں بات کر لینا بھی ایک آرٹ ہے۔ اکثر لوگ کسی کو اپنی  نقل اتارتا دیکھ کر برا بھی منا سکتے ہیں جبکہ زیادہ تر لوگ اس کو مزاح کے طور پر دیکھتے ہیں۔ گھروں میں اکثر مخلتف رشتہ داروں اور ٹی اداکاروں کی نقل کرنا یا ان کی طرح لہجہ بنا کر بات کرنا ہنسی مذاق کا طریقہ ہے۔
پاکستانی فلم، ڈرامہ انڈسٹری اور تھیٹر کے مشہور اداکار احد رضا میر اداکاری کے ساتھ دوسروں کا لہجہ  بنانے کا ہنر بھی خوب جانتے ہیں۔
حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کے دوران اداکار احد رضا میر سے شو کے میزبان کی جانب سے نقل اتارنے کا کہا گیا جو انہوں نے بہت مہارت سے کی۔
 
 
 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
A post shared by ♥️sahad creations♥️ (@sahadislifee) on
میربان کی جانب سے مخلتف ادکاروں کے نام لیے گئے جن میں سجل علی، ہانیہ عامر، حمزہ علی عباسی، اور کبریٰ خان شامل تھے احد رضا میر نے ایک پہی جملے کو سب کے مخلتف لہجوں اور سٹائل میں بول کر دکھایا۔
احد رضا میر نے حمزہ علی عباسی کی آواز نکالنے کے لیے بھاری لہجہ بنایا جبکہ  سجل علی کی نقل اتارتے ہوئے احد رضا نے سلجھا ہوا سٹائل اختیا ر کیا ۔

احد رضا میر معروف اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے ہیں (فوٹو: فیس بک)

اداکارہ ہانیہ عامر کی نقل اتارتے ہوئے احد رضا میر نے پرجوش انداز میں جملے بولے جبکہ کبریٰ کی خان کی نقل اتارتے ہوئے احد رضا نے انگریزی لہجے  کا انتخاب کیا جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔
انسٹاگرام صارف نے ہانیہ عامر کا لہجہ بنانے کے حوالے سے لکھا  کہ ’بالکل صحیح، ہانیہ عامر کی نقل سب سے بہترین تھی انہیں بات کرنے کی بالکل تمیز نہیں ہے‘

احد رضا میر نے گذشتہ سال ٹی وی ڈرامے کی گٹیگری میں تقریباً تمام ایوارڈ ’یقین کا سفر‘ کے لیے جیت کر اداکاری میں اپنا نام بنایا۔
 احد رضا میر انڈسٹری کے نامور اداکار آصف رضا میر  کے بیٹے ہیں۔ٓ آصف رضا میر کو اس بات پر فخر ہے کہ ان کے بیٹے احد رضا میر بھی اس انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف احد رضا میر کو بھی اس بات پر فخر ہے کہ وہ آصف رضا میر کے بیٹے ہیں لیکن وہ اس کے ساتھ اپنی ایک الگ شناخت بنانا چاہتے ہیں-
اداکار احد رضا اور اداکارہ سجل علی نے رواں سال مارچ میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کر لی تھی۔

شیئر: