Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات:شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت

سفر کے وقت شہریوں کو صحت کے قواعدوضوابط کی پابندی کرنا ہوگی (فوٹو: اے یف پی)
متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں اور رہائشیوں کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ اماراتی شہری اورمقیم غیرملکی مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ  سفر کرسکتے ہیں۔ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں اماراتی ہوائی اڈوں اور متعلقہ ممالک کی شرائط پوری کرنے پر سفر کی اجازت ہوگی۔
مارچ میں متحدہ عرب امارات نے آنے اور جانے والی مسافر پروازوں اور جہازوں کی ٹرانزٹ سروس بھی معطل کی تھی لیکن اس دورانایئر پورٹس پر کارگو اور ہنگامی انخلا کی اجازت تھی۔  
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات نے بھی حفاظتی انتظامات کیے تھے۔
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ اماراتی شہری اورمقیم غیرملکی مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ  سفر کرسکتے ہیں۔ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں اماراتی ہوائی اڈوں اور متعلقہ ممالک کی شرائط پوری کرنے پر سفر کی اجازت ہوگی۔
امارات میں ایمرجنسی سسٹم کے قومی ادارے اور شہریت و قومیت کے وفاقی ادارے نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اماراتی شہری اور مقیم غیرملکی ان ملکوں کا سفر کرسکیں گے جہاں کے لیے اماراتی اور دیگر ملکوں کی فضائی کمپنیاں پروازیں چلا رہی ہیں۔
مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ سفر کرنے والوں کو اماراتی ہوائی اڈوں کے مقرر کردہ صحت ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔ صحت عامہ، متعلقہ ملک کی جانب سے مقرر ٹیسٹ، قرنطینہ کی پابندیاں لگی ہوئی ہیں ان سب کا احترام کرنا ہوگا جبکہ کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کی بابت مکمل آگہی بھی حاصل کرنا ہوگی۔
سفر سے قبل اور واپسی پر تمام مقررہ ضوابط کی پابندی کرائی جائے گی-
اماراتی شہریوں کو سفر کے دوران مقامی حکام سے ربط و ضبط کی سہولت مہیا کرنے کے لیے ’تواجدی‘ ویب ایپ میں  اندراج کرانا ہوگا۔
سفر سے قبل مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو نئے کورونا وائرس ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ سفر سے زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے قبل کا ہی کورونا ٹیسٹ معتبر ہوگا۔
کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ ’الحصم ‘ ایپ کے ذریعے فراہم کرنا ہو گا یا ملک کے کسی بھی ہوائی اڈے پر متعین متعلقہ حکام کے سامنے کورونا سے متاثر نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
کورونا ٹیسٹ میں وائرس سے پاک ہونے اور انٹرنیشنل ہیلتھ انشورنس کرائے بغیر کسی بھی شخص کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضروری ہوگا کہ ہیلتھ انشورنس سکیم اس ملک میں بھی موثر ہو جہاں کا سفر کیا جارہا ہے۔
غیرملکیوں کو امارات واپس آنے پر متعلقہ ملک سے پیشگی کورونا ٹیسٹ رپورٹ لانا ہوگی۔
اماراتی حکام نے ستر برس سے زیادہ عمر کے لوگوں اور لاعلاج امراض میں مبتلا افراد کو ان کی صحت و سلامتی کی خاطر ان دنوں امارات سے باہر کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شیئر: