Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گھریلو ملازمین ایک سے زیادہ گھروں میں کام نہ کریں‘

ڈیوٹی والے کپڑے الگ رکھے جائیں- فوٹو: عاجل
سعودی عرب میں ہزاروں مقامی اور غیرملکی خاندان یومیہ  گھریلو کاموں میں مدد کے لیے ملازماؤں کی خدمات حاصل کررہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے فی گھنٹہ کی بنیاد پر کام کرنے والی گھریلو ملازماؤں سے متعلق صحت ضوابط جاری کردیے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے گھریلو ملازماؤں سے متعلق قواعد و ضوابط، کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر کیے ہیں۔

کام شروع کرنے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ سینیٹائز کیے جائیں- فوٹو: سبق 

 صحت ضوابط میں کہا گیا کہ کام شروع کرنے سے قبل ماسک پہننا ضروری ہے۔
کام شروع کرنے سے پہلے اور اس کے بعد کم از کم چالیس سیکنڈ تک صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کی پابندی، صابن یا پانی نہ ہونے کی صورت میں کم از کم  20 سیکنڈ تک سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرنا لازمی ہے-

نجی صفائی کا اہتمام 

کام سے فراغت کے فورا بعد کپڑے دھوئے جائیں اور ڈیوٹی والے کپڑے الگ رکھے جائیں۔ انہیں سوتے وقت یا دیگر کاموں کے وقت نہ استعمال کیا جائے۔
گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے والی کمپنی ملازماؤں کو ماسک اور سینیٹائزر مہیا کرے۔
گھریلو عملے کو لانے لے جانے والی بسیں لانے سے پہلے اور لانے کے بعد سینیٹائز کی جائیں۔
کمپنی گھریلو عملے پر صحت ضوابط لاگو کرے۔
کمپنی روزانہ کی بنیاد پر عملے کا ٹمپریچر چیک کرے اور کورونا کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اطمینان حاصل کرے۔
سارے عملے کا یومیہ ریکارڈ تیار کیا جائے کہ کون کب اور کس ڈرائیور کے ساتھ  گئی یا گیا ہے۔
گھریلو عملے کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے اور دیگر لوگوں سے براہ راست ملنے جلنے سے پرہیز کیا جائے۔
گھریلو عملے کو ایک دن میں ایک گھر سے زیادہ کی ڈیوٹی نہ دی جائے۔
گھریلو عملے کو وائرس لگنے سے بچانے کے لیے مخصوص مقامات یا گھروں تک ہی محدود رکھا جائے۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: