Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی

’15 ٹھیلے ضبط ہوئے ہیں جبکہ مختلف قسم کا سامان تلف کردیا گیا ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
مکہ میونسپلٹی نے شارع المنصور میں ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف سامان ضبط کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسفلہ میونسپلٹی کے سربراہ انجینئر ایمن بن محمد وقاد نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی طور پر اشیا فروخت کرنے اور ٹھیلے لگانے والوں کی وجہ سے رش لگ جاتا ہے۔‘
’گزشتہ روز حوش بکر علاقہ میں کارروائی کرکے 15 ٹھیلے اور مختلف قسم کا سامان ضبط کیا گیا ہے۔‘
’ان ٹھیلوں میں استعمال شدہ اور نیا سامان غیر قانونی طور پر فروخت ہوتا تھا جس میں صفائی کے معیار کا خیال نہیں رکھا جاتا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’تفتیشی اہلکاروں کو دیکھ کر غیر ملکی تارکین جو ٹھیلے لگائے ہوئے ہیں فرار ہو گئے تاہم پولیس کے تعاون سے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔‘
’مسفلہ محلے میں تفتیشی کارروائیاں جاری رہیں گی، غیر قانونی افراد اور بصری آلودگی پھیلانے والوں کا صفایا کر کے رہیں گے۔‘

شیئر: