Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں نئے حکومتی ڈھانچے کی تشکیل

نئے حکومتی ڈھانچے کا باقاعدہ اعلان اتوار کو کیا جائے گا (فائل: فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ  نئے حکومتی ڈھانچے کو اپنایا جا رہا ہے۔ اس کا باقاعدہ اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔
نئی حکومتی ڈھانچے کی  تشکیل میں متعدد وزارتوں کوایک دوسرے میں ضم کیا جائے گا۔ ویب نیوز ’سبق ‘ نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے حوالے سے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نئے حکومتی تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان اتوار کوکیا جائے گا۔
حاکم دبئی نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’نئے فیصلوں کے ذریعے حکومت مزید آسانیاں پیدا کرنے کا عزم رکھتی ہے جس کے بارے میں 13 مئی 2020 کوعندیہ دیا گیا تھا۔
ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ ہماری جانب سے اس امر کا اظہار کیا گیا تھا کہ اماراتی حکومت تنظیمی ڈھانچے پر نظر ثانی کا ارادہ رکھتی ہے، ساتھ ہی کورونا کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی حکمت عملی میں بھی تبدیلی کا وعدہ کیا تھا‘۔

شیئر: