Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ استغاثہ کی ویب سائٹ سے 33 ہزار افراد نے استفادہ کیا

’معین ویب سائٹ کے ذریعہ متنازعہ فریق اپنے معاملات کی تفصیلات اور عدالتی کارروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں‘ ( فوٹو: الیوم)
محکمہ استغاثہ کے تحت ’معین‘ ویب سائٹ پر 33586 افراد نے اپنے معاملات کے حوالے سے رجوع کیا ہے۔ یہ اعداد و شمار 21 رجب سے ذوالقعدہ تک کے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق معین ویب سائٹ کے ذریعے متنازع فریق اپنے معاملات کی تفصیلات اور عدالتی کارروائیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ میں سرچ کے مختلف آپشنز کی سہولت ہے جس میں قانونی معاملات کی چھان بین اور فیصلہ کیے جانے والے مقدمات کی تفصیل بھی معلوم ہوسکتی ہے۔
معین ویب سائٹ کے ذریعے محکمہ استغاثہ کے مقدمات کے اعداد و شمار، فیصلوں کی شرح اور معلق کیسز معلوم کیے جا سکتے ہیں۔
دائر ہونے والے مقدمات اور فیصلے کی شرح کا تقابل 2020 کے منصوبے کی روشنی میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: