Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3 ہزار سے زائد نئے مریض، 49 ہلاکتیں

زیر علاج مریضوں میں سے 2 ہزارسے زائد کی حالت نازک ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے مزید تین ہزار تین سو 92 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں کی تعداد دو لاکھ 17 ہزار ایک سو آٹھ تک پہنچ چکی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اب تک اس مہلک مرض سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو ہزار 17 ہو گئی ہے۔
ایک ہی دن میں کووڈ 19 وائرس میں مبتلا پانچ ہزار دو سو پانچ افراد صحتیاب ہوئے۔ اب تک اس مرض سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 54 ہزار آٹھ سو 39 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

مملکت کے 20 شہروں میں مصدقہ کیسز کی تعداد ایک، ایک رہی۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

وزارت صحت کی جانب سے جولائی 7 کو جاری اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ریاض میں ہوئی جہاں مصدقہ کیسز 
کی تعداد تین سو آٹھ رہی جبکہ طائف میں دو سو 46، مدینہ میں دو سو 32، جدہ دو سو 27، دمام دو سو 19، قطیف ایک سو41، مکہ ایک سو 32، خمیس مشیط ایک سو 24 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
عسیر 74، ابھا 73، تبوک 56، ینبع 51، ظھران 46، احد رفیدہ اور بیشہ میں 45، 45 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
مملکت کے 20 شہروں میں مصدقہ کیسز کی تعداد ایک، ایک رہی جبکہ 22 شہروں میں کیسز دو، دو اور 11 شہروں میں تین، تین افراد میں کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں قرنطینہ سینٹرز اور آئسولیشن مراکز میں 60 ہزار دو سو 52 افراد زیر علاج ہیں جن کی حالت بہتر ہے جبکہ دو ہزار دو سو 68 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس مکمل طور پر ختم نہیں ہوا اس لیے ہر ایک کو چاہیے کہ اس سے بچاؤ کےلیے مقررہ ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کرے تاکہ اس وبائی مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں