Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا نے الجزائر میں شادیاں رکوا دیں

فیملی تقریبات سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا تھا۔( فوٹو سوشل میڈیا)
الجزائر میں انیس صوبوں کے گورنروں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نکاح کی تقریبات پر پابندی لگا دی ہے۔
حالیہ دنوں کے دوران فیملی تقریبات کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنےمیں آیا تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت سمیت الجزائر کے 48 صوبوں میں سے 19 میں تا ہدایت ثانی نکاح کی تقریبات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
الجزائر کے کئی سرکاری اداروں نے رپورٹ دی تھی کہ ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر وزارت صحت کے ضوابط کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے کورونا کے مریض بڑھ رہے ہیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات بھی کورونا کے کیسز بڑھنے کا بڑا سبب ہیں۔
یاد رہے کہ الجزائر میں  کورونا وائرس سے اب تک 959 افراد ہلاک جبکہ سولہ ہزار 404 متاثر اور گیارہ ہزار 884 صحت یاب ہوئے ہیں۔

شیئر: