Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

26 ہزار 800 کارکنان کے 170 ملین درہم واجبات کی ادائیگی

کہ ’ بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کے باعث کارکنوں کے واجبات محکمہ ڈاک کے توسط سے پہنچائے گیے ہیں‘ ( فوٹو: البیان)
ابوظبی لیبر کورٹ نے 26 ہزار 800 غیر ملکی کارکنوں کے مالی واجبات ادا کردیئے جن کی مجموعی رقم 170 ملین درہم ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ کارکنوں کے کیسز کا فیصلہ آن لائن ہوا ہے۔
یہ وہ غیر ملکی کارکنان ہیں جن کے بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں لہذا ان کے واجبات ان کی رہائش گاہ تک انہیں پہنچائے گیے۔
لیبر کورٹ نے کہا ہے کہ ’بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کے باعث کارکنوں کے واجبات محکمہ ڈاک کے توسط سے پہنچائے گیے ہیں‘۔
لیبر کورٹ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کارکنوں کے کیسز کا جائزہ اور متعلقہ فریقوں کی گواہی اور شواہد سننے کی کارروائی آن لائن ہوئی ہے تاہم ان کا ریکارڈ وقت میں فیصلہ ہوا ہے‘۔
’لیبر کورٹ میں کیس داخل کرنے کے بعد کارکن کی ہر پیشی میں حاضری ضروری نہیں، عدالت کا نمائندہ تمام امور انجام دے کر فیصلے پر عمل کرواتا ہے‘۔
کورٹ نے کہا ہے کہ ’آجر واجیر کے درمیان ہونے والے نزاعات نمٹانے کے لیے لیبر کورٹ نے لچکدار نظام متعارف کرایا ہے جس میں فریقین کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے‘۔
 

شیئر: