Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جتنا بھی شور مچا لیں، ہانیہ نہیں ملے گی‘

ہانیہ عامر عاصم اظہر کے نئے گانے کی ویڈیو میں بھی جلوہ گرہوئی ہیں۔ (تصویر : فیس بک )
گذشتہ سال سے سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ نظر آئے جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ چلتا رہا  اور قربتوں سے متعلق باتیں کی جارہی تھیں۔
کچھ دن پہلے عاصم اظہر کے گانے ’تم تم‘ کی ویڈیو میں بھی ہانیہ عامر کی سپیشل انڑی دیکھی گئی جس کے بعد  بھی کئی مرتبہ ٹوئٹر پر ہانیہ عامر ٹرینڈ لسٹ میں موجود رہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا نام ٹاپ ٹریندنگ میں موجود ہے اس کی وجہ کیا ہے ؟
ہانیہ عامر گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو آئی تھیں جس دوران آئمہ نے عاصم اور ہانیہ کے تعلقات سے متعلق سوال کیے جس سے متعلق جواب دیتے ہوئے ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ’عاصم اظہر اور میں بہت اچھے دوست ہیں اور میں ان کے نئے گانے کی ویڈیو میں بھی آئی ہوں، ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے حاضر ہیں۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

اس لائیو سیشن کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے جس میں کچھ صارفین عاصم اظہر سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں تو اکثر ہانیہ عامر ہر میمز بنا رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف حسن نے لکھا کہ ’ہم نے ایک دفعہ عاصم اظہر کا کانسرٹ منعقد کروایا تھا جب وہ سٹیج پر ائے تو سب نے ہانیہ ہانیہ چلانا شروع کردیا جس پر عاصم اظہر نے کہا تھا ’جتنا مرضی شور کرلیں ہانیہ نہیں ملے گی‘ مجھے لگتا یہ انہوں نے اپنے لیے ہی کہا تھا۔

ٹوئٹر صارف اقرا نے لکھا کہ ’عاصم نے ہمیشیہ مشکل وقت میں ہانیہ کا ساتھ دیا مگر اب وہ سیٹلڈ ہوگئی ہیں تو ضرورت نہیں۔‘

 ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی مختلف برانڈز کے فوٹو شوٹ اور فیشن شو میں ایک ساتھ ریمپ واک کی تصاویر پر مبنی میمز بھی سوشل میڈیا صارفین کی بحث کا حصہ  رہی۔
ماضی میں کئی مرتبہ گلوکار عاصم اظہر انٹرویوز میں اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں تاہم اس معاملے پر ان کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
جب کہ دوسری جانب ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک طویل کیپشن لکھ کر ٹرولز کو جواب دیتے ہوئے کہا ’عاصم اظہر میری زندگی کا بہت حسین حصہ ہیں اور ہم  نے ساتھ مل کر اچھا اور برا وقت دیکھا ہے اور میں  یہ بھی جانتی ہوں کہ پاکستانیوں کی حس مزاح کافی اچھا ہے لیکن پلیز ایزی ہو جائیں اور سوشل میڈیا کے ٹرولز  بالکل فری نہ ہوں اور زیادہ اوور بھی نہ ہوں‘

 

شیئر: