Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبہی میں کورونا ویکسین کے ٹرائل کا آغاز

ویکسین کی آزمائشی تیاری میں کلینکل ٹرائل کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔(فوٹو گلف نیوز)
ابوظہبی میں کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے کلینکل ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ جمعرات سے شروع کیا  گیا ہے۔ یہ بات  امارات کے سرکاری میڈیا آفس نے بتائی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی فہرست میں کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کی آزمائشی تیاری کے لیے ابوظہبی میں کلینکل ٹرائل کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔

محکمہ صحت کے چیئرمین  آزمائشی مرحلے میں شریک پہلے شخص ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ابوظہبی میں اس کلینکل ٹرائل میں چین کے نیشنل بائیوٹیک گروپ (سی این بی جی) سینوفرم، ابوظہبی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی گروپ 42 اور ابوظہبی کے محکمہ صحت کے درمیان شراکت قائم ہے۔
ابوظہبی محکمہ صحت کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن محمد آل حامد اس آزمائشی مرحلے میں شریک ہونے والے پہلے شخص ہیں ان کے بعد قائم مقام سیکریٹری جمال الکعبی کا نام آتا ہے۔
یہ ویکسین کلینیکل آزمائش کے پہلے اور دوسرے مراحل سے گزر چکی ہے۔ اس ویکیسن کا کوئی سنگین منفی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ویکسین کلینیکل آزمائش کے پہلے اور دوسرے مراحل سے گزر چکی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

یہ ویکسین آزمائشی مرحلے میں شامل تمام رضاکاروں میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے صد فیصد اینٹی باڈیز تیار کرے گی۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی نے بتایا ہے کہ کلینیکل آزمائشی عمل عام طور پر تین مراحل میں ہی ہوتا ہے۔ پہلے مرحلے میں بنیادی طور پر ویکسین کی حفاظت پر غور کیا جاتا ہے۔
دوسرے مرحلے میں ایک محدود تعداد میں حفاظتی ٹیکے لگانے کا عمل کیا جاتا ہے۔
جبکہ  تیسرے مرحلے میں کئی لوگوں کے ٹیسٹ کے نمونے کے ساتھ ویکسین کی تاثیر پر غور کیا جاتا ہے۔
اگر کلینیکل ٹرائل کے پورے عمل میں کسی ویکسین کی محفوظ اور موثر تصدیق ہو جائے تو ٹیسٹ کامیاب سمجھا جاتا ہے اور ویکسین بڑے پیمانے پر تیاری کے مرحلے میں داخل ہو جاتی ہے۔

شیئر: