Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظہبی میں سوئمنگ، دبئی میں شیشہ بحال

بلدیہ نے شیشہ فروخت کرنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی کو لازمی کیا ہے۔ فوٹو: خلیج ٹائمز
ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے ہوٹلوں کو 18 شرائط کے ساتھ سوئمنگ پول بحال کرنے کی اجازت دی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت نے جو شرائط مقرر کی ہیں ان کا تعلق احتیاطی تدابیر سے ہے۔ سوئمنگ پول بحال کرنے سے قبل معائنہ کرانا ہوگا۔
تمام ملازمین اور سوئمنگ گائیڈز کا کورونا ٹیسٹ کرنا ہوگا۔ ہر پندرہ دن میں کورونا ٹیسٹ ضروری ہوگا۔

دبئی بلدیہ نے شیشہ پیش کرنےکی سہولت دی ہے- فوٹو الامارات الیوم

سوئمنگ پول گنجائش سے پچاس فیصد تک ہی استعمال کیا جاسکے گا۔ اس حوالے سے تفصیلات بورڈ پر تحریر کرنا ہوں گی۔
سوئمنگ پول کے استعمال سے قبل سیاحوں، عملے اور ٹھیکیداروں کا درجہ حرارت چیک کیا  جائے گا۔ ایسے کسی بھی شخص کو جس پر انفلوائنزا کی علامتیں نظر آ رہی ہوں سوئمنگ پول استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
آفتابی بستروں کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ ضروری ہوگا۔ فرش پر سماجی فاصلے  کی علامتیں لگانا ہوں گی۔
سیاحوں کو دو میٹر سے کم کے فاصلے  پر ملنے جلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب دبئی کی بلدیہ نے 18 جولائی سنیچر سے  شیشے اور تمباکو کے لیے مخصوص مقامات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔
بلدیہ نے شیشہ اور تمباکو کی بحالی کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی کو لازمی کیا ہے۔
دبئی بلدیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی گاہک کو شیشہ پیش کرنے سے قبل صفائی اور سینیٹائزنگ ضروری ہوگی۔ شیشے کے پائپ ایسے ہوں جو ایک بار ہی استعمال ہوتے ہوں- ہر گاہک کے بعد شیشے کا پانی بدلنا ہوگا۔
شیشہ پیش کرنے سے قبل ملازم کو اجازت نہیں ہوگی کہ وہ شیشہ چیک کرے۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: