Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں عید کے دوران کرفیو

’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1458 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: المشہد)
سلطنت عمان نے 25 جولائی سے 8 اگست تک شہروں کے درمیان سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ مدت کے دوران تمام کمشنریوں اور شہوں کو مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا‘۔
’تمام شہروں میں شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو ہوگا۔ اس دوران تمام کاروباری و عوامی مراکز بند رہیں گے‘۔
واضح رہے کہ عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1458 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69887 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان 337 ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث دار الحکومت مسقط سمیت ظفار، دقم اور دیگر سیاحتی علاقوں کو بند کردیا گیا تھا تاہم بعد میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔
دیگر خلیجی ممالک کی طرح عمان نے بھی اپنی بری، بحری اور فضائی حدود بند رکھی ہوئی ہیں۔
 
 

شیئر: