Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک گینگ میرے خلاف کام کر رہا ہے: اے آر رحمٰن

آے آر رحمٰن نے سُشانت سنگھ کی فلم 'دل بیچارہ' کے لیے میوزک تیار کیا ہے۔ فائل فوٹو: روئٹرز
انڈیا کے معروف میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمٰن نے بالی وڈ کی کم فلمیں ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ پورا ایک ’گینگ‘ ان کے خلاف کام کر رہا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ریڈیو مرچی کے ساتھ انٹرویو میں اے آر رحمٰن کا کہنا تھا، 'میں اچھی فلموں کو انکار نہیں کرتا لیکن مجھے لگتا ہے کوئی گروہ ہے جو غلط فہمیوں کی وجہ سے افواہیں پھیلا رہا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'جب (فلم ڈائریکٹر) مکیش چھابرا مییرے پاس آئے تو میں نے انہیں دو دن میں چار گانے بنا کر دیے۔'
اے آر رحمٰن نے بتایا کہ مکیش چھابرا کا کہنا تھا انہیں کئی لوگوں نے اے آر رحمٰن کے پاس جانے سے منع کیا اور اس بارے میں کچھ باتیں بھی بتائیں۔
'میں نے وہ باتیں سنیں اور مجھے سمجھ آیا کہ میں (ہندی فلموں کے لیے) کم کام کیوں کر رہا ہوں اور مجھے اچھی فلمیں کیوں نہیں مل رہیں۔ ایک گروہ میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور انہیں اندازہ ہی نہیں کہ وہ نقصان کر رہے ہیں۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ، 'لوگوں کو مجھ سے توقعات ہیں لیکن ایک اور گروہ وہ کام ہونے سے روک رہا ہے۔ کوئی بات نہیں، مجھے تقدیر پر یقین ہے اور مجھے یقین ہے کہ سب خدا کی طرف سے آتا ہے۔ تو میں اپنا کام کر رہا ہوں۔ لیکن آپ سب میرے پاس آسکتے ہیں۔ اچھی فلمیں بتائیں اور میرے پاس آئیں۔'
آے آر رحمٰن نے سُشانت سنگھ کی آخری فلم 'دل بیچارہ' کے لیے میوزک تیار کیا ہے۔
یہ فلم جان گرین کے ناول 'فالٹ ان آر سٹارز' پر مبنی ہے۔

شیئر: