Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: 1179 مریضوں کی حالت تشویشناک

پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر حفاظتی اقدامات کے تحت بڑی مارکیٹوں کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد کم ہو رہی  ہے اور سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 114 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ 
حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 32 مریضوں کا انتقال ہوا۔ پاکستان میں اب تک 19 لاکھ 52 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک کورونا سے اب تک 5 ہزار 924 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ دو لاکھ 46 ہزار 131 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 347 ہے جبکہ ایک ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے دوران 21 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے۔
بریدنگ اسپس۔۔۔
ملک بھر کے 734 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے علاج کی سہولیات ہیں جہاں ایک ہزار 850 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔
کورونا کے مریضوں کےطلیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص کیے گئے ہیں جبکہ اس وقت 224 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت بڑی مارکیٹوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رواں سال فروری میں سامنے آیا تھا۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں