Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بیرون ملک 1134 پاکستانی ہلاک

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وزیرخارجہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ بیرون ملک کورونا وائرس سے ایک ہزار 259 پاکستانی وفات ہوئے ہیں۔
بیرون ملک کوڈ 19 سے وفات پانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجموعی طور پر 986 پاکستانی افراد کی میتیں پاکستان منتقل ہو چکی ہیں جس میں کووڈ 19 سے وفات پانے والے 123 افراد کی میتیں بھی شامل ہیں۔
انہوں  نے مزید کہا کہ کووڈ 19 سے بیرون ملک وفات پانے والے ایک ہزار 134 افراد کی لاشیں مقامی طور پر دفنا دی گئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کسیز 25 ہزار رہ گئے

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 63  نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران وبا سے 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کئی دنوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ مجموعی ایکٹیو کیسز کی تعداد 25 ہزار 513 ہے۔
 گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 10، پنجاب میں آٹھ، خیبر پختونخوا میں چھ، گلگت بلتستان میں دو اور  پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایک فرد کورونا وائرس سے ہلاک ہوا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد  دو لاکھ 44 ہزار 838 ہے۔
گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 21 ہزار 256 ٹیسٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ ٹیسٹ صوبہ سندھ میں ہوئے۔
سندھ میں ٹیسٹ کی تعداد نو ہزار 571، پنجاب سات ہزار 38، خیبر پختونخوا ایک ہزار 840، بلوچستان ایک ہزار 302، گلگت بلتستان 106 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 268 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے۔
بلوچستان میں ایسا کوئی بھی مریض نہیں جس کو تشویشناک حالت کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہو۔
صوبوں کے لحاظ سے اب تک سب سے زیادہ کیسز بھی صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

عید سے پہلے پنجاب میں لاک داؤن کا آغاز ہو گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد  ایک لاکھ 19ہزار 398، پنجاب 92 ہزار 452، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 724، بلوچستان 11ہزار 654 ہے۔ 
اسی طرح اسلام آباد میں 14 ہزار 963،  پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں دو ہزار 55 اور گلگت بلتستان میں دو ہزار 42 رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں مجموعی اموات ی تعداد پانچ ہزار 892 ہے۔
اس وقت پاکستان میں 227 وینٹیلیٹر پر مریض موجو دہیں۔ ملک میں ایک ہزار 859 وینٹیلیٹر مختص ہیں۔

شیئر: