Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہریلے پتوں کو پالک سمجھ کر کھانے سے چار خواتین متاثر

روایتی طور پر کئی ثقافتوں میں داتورا کے پتے جادو وغیرہ کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ فائل فوٹو: روئٹرز
فرانس میں ایک زہریلے پھول کو نیوزی لینڈ کی پالک سمجھ کر کھانے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبعیت تشویش ناک ہوگئی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس کی فوڈ سیفٹی ایجنسی اینسس کا کہنا تھا کہ متاثر ہونے والی چار خواتین نے داتورا کے پتے کھا لیے تھے، جنہیں ڈیولز ویڈ ہے۔
ایجنسی کے مطابق ایک ہی خاندان کے چار افراد نے داتورا کے پتوں کو نیوزی لینڈ کی پالک سمجھ کر ایک ڈش پکائی۔ انہوں نے یہ پتے اپنے باغ میں اُگائے تھے۔
فرانس میں حکام نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ زہریلے پھول کو نیوزی لینڈ کی پالک نہ سمجھیں۔
متاثر ہونے والی چاروں خواتین میں سنگین علامات دیکھنے میں آئیں، جن میں بخار، دماغ پر اثر اور گردے خراب ہونا بھی شامل ہے۔
ایجنسی کا کہنا تھا کہ چاروں خواتین اب ٹھیک ہوگئی ہیں، تاہم انہیں طویل عرصے تک طبی نگہداشت کی ضرورت ہوگی۔
روایتی طور پر کئی ثقافتوں میں داتورا کے پتے جادو وغیرہ کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ انہیں اکثر کیڑے مارنے کے لیے آلو کی فصل کے ساتھ اُگایا جاتا ہے۔
انسس ایجنسی کے بیان کے مطابق متاثرہ خواتین نے نیوزی لینڈ کی پالک اپنے باغ میں گذشتہ سال اگائے تھے۔ 'لیکن وہ تب نہیں اُگے اور انہیں (خواتین کو) لگا یہ اُگیں۔'
'ایک سال بعد انہوں نے دیکھا کہ جس جگہ پر بیج بوئی تھی وہاں چھوٹے پتے اُگ رہے ہیں، اور انہوں نے سمجھا کہ وہ پالک ہے۔'
انسس نے خبردار کیا کہ داتورا فرانس میں اُگتے ہیں اور اس کا ہر حصہ زہریلا ہوتا ہے اور اس کے بہت سنگین اور اکثر جان لیوا اثرات ہو سکتے ہیں۔

شیئر: