Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی میں حجاج کے لیے خصوصی باربر شاپس  

حجاج نے مقررہ نظام کے مطابق منی میں بال کٹوائے۔(فوٹو سبق)
 سعودی وزارت حج و عمرہ نے منی میں حاجیوں کی سہولت کے لیے کئی باربر شاپس کا بندوبست کیا ہے ۔ صحت ضوابط اور وائرس سے بچاؤ کی ہدایات کی پابندی کے ساتھ  حجاج سر کے با ل منڈوا سکیں یا ترشوا رہے ہیں۔
جمعہ 10 ذی الحجہ کو بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور پھر قربانی کے بعد حجاج سر کے بال ترشوانے یا منڈوا کراحرام  کی پابندی سے آزاد ہوجاتے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق حجاج نے مقررہ نظام کے مطابق  منی میں بال ترشوائے اورکٹوائے۔

حجاج نے باربر شاپس کا  ٹوکن لے رکھا تھا۔(فوٹو اے ایس پی)

حجاج نے باربر شاپس کا  ٹوکن لے رکھا تھا۔ یہ پابندی حفاظتی تدبیر کے طور پر لگائی گئی تھی۔ 
وزارت حج نے منی میں ڈیوٹی سے قبل باربر شاپس کے تمام کارکنان کا کووڈ 19 ٹیسٹ کرایا تھا جبکہ سر مونڈنے میں استعمال ہونے والے آلات کو سینیٹائز کرایا گیا تھا۔ اس کے باوجود وزارت صحت کے اہلکار باربر شاپس کی نگرانی کرتے رہے۔ 

شیئر: